لعنت ملامت کی گندی سیاست اہل لودھراں کے ووٹوں تلے دفن ہو گئی‘ خواجہ سعد رفیق
تازہ ترین : 1

لعنت ملامت کی گندی سیاست اہل لودھراں کے ووٹوں تلے دفن ہو گئی‘ خواجہ سعد رفیق

لعنت ملامت کی گندی سیاست اہل لودھراں کے ووٹوں تلے دفن ہو گئی‘ خواجہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 فروری2018ء)وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ لعنت ملامت کی گندی سیاست اہل لودھراں کے ووٹوں تلے دفن ہو گئی ہے،گالی نہیں دلیل، سازش نہیں عمل، ظلم نہیں عدل، جھوٹ نہیں سچ، دعوے نہیں خدمت، کام کام اور صرف کام مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی پہچان ہے ۔ اپنے ٹوئٹ میں سعد رفیق نے کہا کہ چکوال کے بعد لودھراں کا پیغام سن لو ، ووٹ کی حرمت کو تسلیم کرو،اکثریت پر اقلیت کے فیصلے مت ٹھونسو۔ انہوں نے کہا کہ لعنت ملامت کی گندی سیاست اہل لودھراں کے ووٹوں تلے دفن ہو گئی ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 13/02/2018 - 14:20:17

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :