ٹونگا میں سمندری طوفان کا خطرہ، ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی

منگل 13 فروری 2018 14:20

نوکوالوفا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2018ء) سمندری طوفا گیتاائر پر مشتمل ملک ٹونگا سے ٹکرا نے کے پیش نظر ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ یہ طوفان انتہائی شدید نوعیت کا ہے، جسے چار کا درجہ دیا گیا ہے۔ اس موقع پر ہنگامی حالت بھی نافذ کر دی گئی ہے۔ حکومت نے اس تناظر میں کیے جانے والے حفاظتی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ اس دوران مختلف مقامات پر امدادی مراکز بھی قائم کر دیے گئے ہیں۔ جنوبی بحرالکاہل میں واقع اس یادشاہت کی آبادی تقریباً ایک لاکھ ہے۔

متعلقہ عنوان :