ترکی میں کرد نواز جماعت نے اپنی نئی قیادت کے طور پر دو افراد کا انتخاب کر لیا

مذکورہ دونوں صلاح الدین دیمیرتاس کے جانشین ہوں گے جو گزشتہ پندرہ ماہ سے زیر حراست ہیں

منگل 13 فروری 2018 14:20

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2018ء) ترکی میں کرد نواز جماعت ایچ ڈی پی نے اپنی نئی قیادت کے طور پر دو افراد کا انتخاب کر لیا ۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترکی میں ہونے والے ایک پارٹی اجلاس میں تقریباً آٹھ سو کارکنوں نے ایچ ڈی پی کی باگ ڈور رکن پارلیمان پروین بلدان اور اقتصادیات کے پروفیسرسیزائی تی میلی کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا۔ یہ دونوں صلاح الدین دیمیرتاس کے جانشین ہوں گے، جو گزشتہ پندرہ ماہ سے زیر حراست ہیں۔ ترک صدر رجب طیب ایردوآن ایچ ڈی پی کی قیادت پر کرد دہشت گردوں کی پشت پناہی کے الزامات عائد کرتے ہیں۔ ترکی میں اس جماعت کے متعدد کارکن پہلے ہی جیلوں میں قید ہیں۔

متعلقہ عنوان :