عراق کی تعمیر نو پر بات چیت ، فرانسیسی وزیر خارجہ بغداد پہنچ گئے

منگل 13 فروری 2018 14:20

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2018ء) فرانس کے وزیر خارجہ جان ایف لودریاں پیر کے روز بغداد پہنچ گئے جہاں وہ اعلی عراقی عہدے داران کے ساتھ داعش تنظیم کی عسکری شکست کے بعد عراق کی تعمیر نو اور ملکی استحکام کو یقینی بنانے کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق اس موقع پر لودریاں نے کہا کہ میں یہاں فرانس کی سپورٹ کے اظہار کے لیے آیا ہوں۔ ہم ہمیشہ آپ کے شانہ بشانہ ہوں گے۔ جس طرح بین الاقوامی اتحاد میں ہماری شرکت رہی اسی طرح تعمیر نو کے مرحلے میں بھی ہم ساتھ ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :