شارجہ کی رہائشی عمارت میں آتشزدگی، ایک پاکستانی سمیت پانچ افرادجاں بحق

آگ پہلی منزل کے فلیٹ میں موجود ائیر کنڈیشن میں ہونے والے شارٹ سسرکٹ کی وجہ سے لگی،پولیس

منگل 13 فروری 2018 14:02

شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2018ء) شارجہ میں رہائشی عمارت میں آتشزدگی کے باعث دو بچوں اور ایک پاکستانی سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے ۔عرب ٹی وی کے مطابق آتشزدگی شارجہ کے البوطینہ علاقہ میں واقع چار منزلہ رہائشی عمارت کے پہلی منزل میں لگی، آگ اتنی شدید تھی کہ دھواں بالائی منزلوں میں موجود فلیٹوں تک پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

جہاں پر ایک عرب خاتون اور انکے دو بچے دم گھٹنے کے باعث جاں بحق ہوگئے، جبکہ اپارٹمنٹ میں موجود پاکستانی اور بھارتی باشندے بھی عمارت سے نکلنے کی کوشش کے دوران جاں بحق ہوئے ۔محکمہ شہری دفاع کا کہنا تھا کہ آگ پہلی منزل کے فلیٹ میں موجود ائیر کنڈیشن میں ہونے والے شارٹ سسرکٹ کی وجہ سے لگی، اس فلیٹ میں مقیم ایک ایشیائی اور عرب باشندے مقیم تھے جو موقع سے فرار ہوگئے۔آگ بجھانے کے دوران دم گھٹنے اور جھلسنے سے پولیس اور فائرفائٹر اہلکاروں سمیت 25افراد زخمی ہوئے، جنھیں مختلف ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :