Live Updates

لودھراں میں پی ٹی آئی کو عبرتناک شکست ہوئی۔ ریحام خان کی پی ٹی آئی کے زخموں پر نمک پاشی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 13 فروری 2018 13:02

لودھراں میں پی ٹی آئی کو عبرتناک شکست ہوئی۔ ریحام خان کی پی ٹی آئی کے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 فروری 2018ء) : پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے لودھراں این اے 154 کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کی شکست پر ایک مرتبہ پھر سے پی ٹی آئی کے کارکنوں کے زخموں پر نمک پاشی کا موقع ہاتھ سے نہ جانے دیا۔ ریحام خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو لودھراں کے ضمنی انتخاب میں عبرتناک شکست ہوئی۔

پی ٹی آئی میں 3 دھڑے کھُل کر سامنے آگئے ہیں۔ مجھے پی ٹی آئی کے ورکرز اور نظریاتی حامیوں پر ترس آ رہا ہے۔

(جاری ہے)

شکست کے بعد جب یہ لوگ بہت زیادہ بوکھلا جاتے ہیں تو مجھ جیسے لوگوں پر حملہ کرتے ہیں، پی ٹی آئی ملک کی پہلی ایسی جماعت ہے جو اقتدار میں آنے سے قبل ہی عوام میں اپنی مقبولیت کھو رہی ہے ۔ یہ لوگ نوازشریف یا مریم نواز کو سازش کی وجہ سمجھتے ہیں۔

پی ٹی آئی کو آج جوابدہ ہونا پڑے گا، کیا علی جہانگیر ترین کے انتخاب میں نواز شریف کی سازش تھی یا پھر خدانخواستہ ریحام خان کی صلاح؟ آپ نے بتا دیا کہ ساری پارٹیوں سے کچرا پی ٹی آئی میں لائیں گے ، پی ٹی آئی اسٹیٹس کو پر حملہ کر رہی تھی اور خود ہی اس کی سستی کاپی بن کر اُبھری، پی ٹی آئی بہانے بازی سے باز نہیں آئے گی، پی ٹی آئی نے ثابت کردیا ہے کہ پارٹی میں موروثی سیاست تھی اور ایسا ہی ہو گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات