مردان سے تین سالہ بچی کی لاش برآمد ‘

پوسٹ مارٹم کے لئے مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل‘ پولیس نے تحقیقات شروع کردی

منگل 13 فروری 2018 14:02

مردان سے تین سالہ  بچی کی لاش برآمد ‘
مردان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 فروری2018ء) مردان کے علاقے تخت بھائی سے تین سالہ بچی کی لاش ملی ہے‘ بچی دو روز سے گھر سے لاپتہ تھی‘ بچی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردی گئی‘ پولیس نے مختلف پہلوئوں سے کیس کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو مردان کے علاقے تخت بھائی سے تین سال کی بچی کی لاش برآمد ہوئی ہے ابتدائی تحقیقات کے مطابق بچی دو روز قبل گھر سے لاپتہ ہوگئی تھی اور گھر والے بچی کی تلاش کررہے تھے۔

پولیس نے لاش تحویل میں لے کر مزید تحقیقات شرور کردی ہیں۔ اس سے قبل مردان میں ہی تین سالہ بچی کی لاش کھیتوں سے ملی تھی پولیس نے اسی واقعے کو مدنظر رکھتے ہوئے کیس کی مختلف پہلوئوں سے تفتیش شروع کردی ہے۔ بچی کی لاش کو مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا جہاں پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :