لودھراں میں عوام نے عمران اینڈ کمپنی کو مسترد کردیا،عائشہ گل لئی

عوام نے منہ ٹیڑھا کر کے انگریزی بولنے والے ارب پتیوں کو مسترد کر کے ثابت کیا کہ جنوبی پنجاب کے لوگوں کو نوٹوں سے کوئی خرید نہیں سکتا تحریک انصاف کی منحرف رہنما و رکن قومی اسمبلی عائشہ گل لئی کی پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

منگل 13 فروری 2018 14:02

لودھراں میں عوام نے عمران اینڈ کمپنی کو مسترد کردیا،عائشہ گل لئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 فروری2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رہنما و رکن قومی اسمبلی عائشہ گل لئی نے کہا ہے کہ لودھراں میں عوام نے عمران اینڈ کمپنی کو مسترد کردیا ۔

(جاری ہے)

عوام نے منہ ٹیڑھا کر کے انگریزی بولنے والے ارب پتیوں کو مسترد کر کے ثابت کیاہے کہ جنوبی پنجاب کے لوگوں کو نوٹوں سے کو ئی خرید نہیں سکتا۔ عوام جیت گئی نوٹ ہار گئے ، ارب پتی سمجھتے تھے پیسوں سے سب کچھ خریدا جا سکتا ہے۔ ہیلی کاپٹر ، جہاز سب پیچھے رہ گے میں جنوبی عوام کا پیغام پورے پاکستان کو دینا چاہیتی ہوں کہ وہ آنے والے الیکشن میں ان کھرب پتیوں کو مسترد کر دئیں ۔