لودھراں میں شکست ہار کوئی معنی نہیں رکھتی ،

اس سے پورے ملک کے مزاج کی عکاسی نہیں ہوتی ،علی ترین نوجوان چہرہ ہیں الیکشن کی مدت تھوڑی رہ گئی ہے تحریک انصاف کے رہنما سینٹر شبلی فراز کی پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

منگل 13 فروری 2018 14:02

لودھراں میں شکست ہار کوئی معنی نہیں رکھتی ،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 فروری2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ لودھراں میں شکست ہار کوئی معنی نہیں رکھتی ، اور نہ ہی اس سے پورے ملک کے مزاج کی عکاسی ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

علی ترین نوجوان چہرہ ہیں الیکشن کی مدت تھوڑی رہ گئی ہے ان خیالات کا ظہار انہوں نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سینٹر شبلی فراز نے کہاپاکستان تحریک انصاف نے لودھراں میں 85000سے زائد ووٹ حاصل کیے ہیں ۔ عوام نے پی ٹی آئی کو مسترد نہیں کیا ۔ اور نہ ہی ان کی مقبولیت میں کوئی کمی واقع ہوئی ہے۔