عوامی عدالت نے مجھے اہل قرار دیدیا ‘

لودھراں کے عوام نے منفی سیاست کو دفن کردیا ‘ لیگی رہنما اور کارکن آئندہ انتخابات کی بھرپور تیاریاں کریں‘ از شریف کی پنجاب ہائوس میں غیر رسمی مشاورتی اجلاس میں گفتگو مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں اور رہنمائوں نے لودھراں ضمنی الیکشن میں کامیابی پر نواز شریف کو مبارکباد دی

منگل 13 فروری 2018 14:02

عوامی عدالت نے مجھے اہل قرار دیدیا ‘
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 فروری2018ء) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ عوامی عدالت نے مجھے اہل قرار دیدیا ہے‘ لودھراں کے عوام نے منفی سیاست کو دفن کردیا ہے‘ لیگی رہنما اور کارکن آئندہ انتخابات کی بھرپور تیاریاں کریں‘ مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں اور رہنمائوں نے لودھراں ضمنی الیکشن میں کامیابی پر نواز شریف کو مبارکباد دی۔

منگل کو نواز شریف کی زیر صدارت پنجاب ہائوس میں غیر رسمی مشاورتی اجلاس ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال اور سینٹ الیکشن پر گفتگو کی گئی اس کے علاوہ لودھراں ضمنی انتخاب اور رابطہ عوام مہم پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ (ن) لیگی رہنمائوں نے لودھراں الیکشن میں کامیابی پر نواز شریف کو مبارکباد دی اس موقع پر نواز شریف نے پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں سے کہا کہ عوام نے میری نااہلی کا فیصلہ مسترد کردیا ہے۔ لودھراں کے عوام نے منفی سیاست کو دفن کردیا ہے۔ عوامی عدالت نے مجھے اہل قرار دیدیا ہے لیگی رہنما اور کارکن آئندہ انتخابات کی بھرپور تیاری کریں۔ نواز شریف کی لندن روانگی کے مجوزہ پروگرام پر بھی بات چیت کی گئی۔