سویڈن میں ٹرک حملے کے مبینہ ملزم کے خلاف مقدمہ شروع

منگل 13 فروری 2018 13:47

سٹاک ہوم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) سویڈن میں ایک مشتبہ ٹرک حملہ آور کے خلاف مقدمے کی کارروائی شروع ہو گئی ہے۔ذرائع کے مطابق عدالت کو بتایا گیا کہ 39 سالہ رحمت عقیلوف عوامی سطح پر خوف پھیلانا چاہتا تھا۔

(جاری ہے)

ساتھ ہی اس کی یہ کوشش بھی تھی کہ وہ ملکی حکومت اور پارلیمان پر دباؤ ڈالے تاکہ سویڈن عراق میں داعش کے خلاف جاری مشن سے علیحدہ ہو جائے۔ عقیلوف کا تعلق ازبکستان سے ہے۔ 7 اپریل2017 کو سویڈش دارالحکومت میں کیے جانے والے اس ٹرک حملے میں پانچ افراد ہلاک اور پندرہ زخمی ہو گئے تھے۔ جرم ثابت ہونے پر رحمت عقیلوف کو عمر قید تک کی سزا ہو سکتی ہے۔