قبرص کے قریب گیس کی تلاش، ترکی ناکہ بندی ختم کرے، یورپی یونین کا مطالبہ

منگل 13 فروری 2018 13:47

برسلز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) یورپی یونین نے ترکی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قبرص کے جزیرے کے قریب گیس کی تلاش کی ناکہ بندی ختم کرے، یورپی یونین نے کہا ہے کہ ترکی نے جو ناکہ بندی گزشتہ جمعہ سے شروع کی ہوئی ہے وہ اس کو ختم کرے۔

(جاری ہے)

جرمن خبررساں ادارے کے مطابق یورپی یونین کی کونسل کے صدر ڈونالڈ ٹٴْسک نے انقرہ حکومت سے کہا ہے کہ وہ یونین کے رکن ملک قبرص کی جغرافیائی خود مختاری کا احترام کرے۔

ٹٴْسک کے بقول ترکی کو وہ تمام دھمکیاں اور ایسے اقدامات بند کر دینا چاہییں، جو اچھی ہمسائیگی کے تقاضوں کے سراسر منافی ہیں۔ یورپی کونسل کے صدر نے یہ بات جمہوریہ قبرص کے صدر اناستاسیادیس کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کے بعد کہی۔ قبرص کا جزیرہ 1974سے منقسم ہے، جس کا شمالی حصہ ترک جمہوریہ قبرص کہلاتا ہے جبکہ جنوبی حصہ جمہوریہ قبرص ہے، جو یورپی یونین کا رکن ہے۔