ٹرمپ نے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نو کا منصوبہ پیش کر دیا

منگل 13 فروری 2018 13:47

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک میں بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نو کا ایک بڑا منصوبہ پیش کر دیا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق اس منصوبے کے تحت تقریباً ڈیڑھ ٹریلین ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس کے لیے حکومت اگلے دس برسوں میں صرف 200 بلین ڈالر مہیا کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جبکہ 1.3 ٹریلین ڈالر کی باقی رقوم ریاستی اور مقامی حکومتوں کے علاوہ نجی سرمایہ کار مہیا کریں گے۔ وائٹ ہاؤس نے اس بارے میں دستاویزات کانگریس کو پیش کر دی ہیں۔ صدر ٹرمپ نے کافی عرصہ پہلے ہی اس طرح کا ایک منصوبہ پیش کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :