جنوبی افریقہ،حکمران پارٹی نے صدر زوما کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا

منگل 13 فروری 2018 13:47

جوہانسبرگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) جنوبی افریقہ میں حکمران جماعت افریقی نیشنل کانگریس نے ملکی صدر جیکب زوما کو ان کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

جرمن خبررساں ادارے کے کے مطابق حکمران جماعت کی ایگزیکٹیو کمیٹی نے اپنے ایک اجلاس میں 13 گھنٹے تک مشاورت کے بعد فیصلہ کیا کہ صدر زوما کو سربراہ مملکت کے عہدے سے ہٹا دیا جانا چاہیے۔ زوما کی صدارتی منصب سے ممکنہ برطرفی کے لیے پارلیمان کے دو تہائی ارکان کی تائید لازمی ہو گی۔ مقررہ مدت کے مطابق زوما کے عہدے کا عرصہ دو ہزار انیس کے وسط میں پورا ہونا ہے۔ جنوبی افریقی صدر کو عرصے سے اپنے خلاف بدعنوانی کے کئی بڑے الزامات کا سامنا ہے۔

متعلقہ عنوان :