جنسی الزامات کے باعث آکسفیم کی نائب سربراہ مستعفی

منگل 13 فروری 2018 13:47

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) امدادی کارکنوں کے قابل اعتراض جنسی رویوں کے الزامات کے بعد برطانوی امدادی تنظیم آکسفیم کی نائب سربراہ پینی لارنس اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئی ہیں۔ خبررساں ادارے کے مطابق لارنس نے کہا کہ وہ اپنے ادارے کے ملازمین کے غیر اخلاقی طرز عمل کی مکمل ذمے داری قبول کرتی ہیں اور بہت شرمندہ ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ ہفتے یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ ہیٹی میں2010ء کے زلزلے کے بعد امدادی کارروائیوں کے دوران اس برطانوی فلاحی تنظیم کے کارکنوں نے جسم فروش خواتین کے ساتھ تعلقات استوار کئے تھے۔ 2006ء میں افریقی ملک چاڈ میں بھی آکسفیم کے کارکنوں پر اسی طرح کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔ یورپی کمیشن آکسفیم کو دی جانے والی امداد روک دینے کی دھمکی دے چکا ہے۔