سیئول کی کوششیں مخلصانہ اور متاثر کن ہیں، کم جونگ اٴْن

منگل 13 فروری 2018 13:47

سیئول ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اٴْن نے جنوبی کوریا کے ساتھ پائیدار مذاکرات کی بات کی ہے۔جنوبی کورین خبر رساں ادارے کے مطابق کم جونگ اٴْن نے کہا کہ مفاہمت کو آگے بڑھانے کے لیے اچھے ماحول کی ضرورت ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

اٴْن کی جانب سے یہ بیان اس شمالی کوریائی وفد سے ملاقات کے بعد سامنے آیا، جو جنوبی کوریا میں سرمائی اولمپکس میں شرکت کے بعد واپس وطن پہنچ چکا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر سیئول حکومت کے انتظامات کو متاثر کن قرار دیا اور کہا کہ پیونگ چن میں شمالی کوریائی وفد کا استقبال ایک مخلصانہ کوشش تھی۔ کمیونسٹ کوریا کے اس وفد کی قیادت کم جونگ اٴْن کی بہن کر رہی تھیں۔