وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مشاہد اللہ خان کا عاصمہ جہانگیر کو خراج عقیدت

منگل 13 فروری 2018 13:43

وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مشاہد اللہ خان کا عاصمہ جہانگیر کو خراج ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مشاہد اللہ خان نے عاصمہ جہانگیر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عاصمہ جہانگیر کی شخصیت اور ان کی خدمت مدر ٹریسا سے کسی طور پر کم نہیں، انہوں نے ہر سیاسی جماعت کی حکومت میں اس کا قبلہ درست کرنے کے لئے جدوجہد کی۔ وہ تاریخ ساز شخصیت تھیں۔ مشاہد اللہ خان نے کہا کہ مک کے بہت سارے لوگ ان کے نقش قدم پر چلیں گے۔

منگل کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران سینیٹر وفاقی وزیر مشاہد اللہ خان نے کہا کہ عاصمہ جہانگیر ہمہ گیر شخصیت تھیں، سیاستدان، انسانی حقوق کی علمبردار تھیں، آئین و قانون کی بالادستی پر نہ صرف یقین رکھتی تھیں بلکہ اس کے لئے جدوجہد کرتی تھیں۔ ان کی چانک وفات سے سب کو دکھ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہمیشہ برے وقت میں ہر سیاسی جماعت کا ساتھ دیا اور ہر سیاسی جماعت کی حکومت میں اس کا قبلہ درست کرنے کے لئے جدوجہد کی۔

انہوں نے کہا کہ عاصمہ جہانگیر کی شخصیت اور ان کی خدمت مدر ٹریسا سے کسی طور پر کم نہیں۔ انہوں نے ہر شخص کے لئے آواز اٹھائی جس سے زیادتی ہوئی ہو، خواتین کو با اختیار بنانے، ان کی حوصلہ افزائی اور انہیں حقوق دلانے کے لئے بھرپور جدوجہد کی، وہ تاریخ ساز شخصیت تھیں۔ مشاہد اللہ خان نے کہا کہ مک کے بہت سارے لوگ ان کے نقش قدم پر چلیں گے، انہوں نے اپنا کردار بھرپور انداز میں ادا کیا ہے۔