جامعہ کراچی میں ایل ایل بی آنرز کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں15فروری تک توسیع

منگل 13 فروری 2018 13:42

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) جامعہ کراچی میں ایل ایل بی سال اول ،دوئم ،سال آخر اور بی اے ایل ایل بی آنرز سالانہ امتحانات برائی2017 کے لئے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں15فروری تک توسیع کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

جامعہ کے ناظم امتحانات ڈاکٹر عرفان عزیز کے مطابق ایل ایل بی سال اول ،دوئم ،سال آخر اور بی اے ایل ایل بی آنرز سالانہ امتحانات برائے 2017کے لئے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 500روپے لیٹ فیس کے ساتھ توسیع کردی گئی ہے۔

طلبہ اپنے امتحانی 10,000 روپے فیس کے ساتھ 15 فروری 2018 تک متعلقہ کالجز میں جمع کراسکتے ہیں۔واضح رہے کہ ایل ایل بی سال اول ،دوئم اورسال آخر کے ایسے طلبہ جو 2011 یا اس سے قبل کی انرولمنٹ کے حامل ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ5000 روپے اضافی چارجز بھی جمع کرانے ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :