قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے تین شعبہ جات میں این ٹی ایس طرز پر ٹیسٹ کا انعقاد

منگل 13 فروری 2018 13:42

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء)قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی (کے آئی یو)کے تین شعبہ جات میں ایم ایس اور ایم فل داخلوں کیلئے ڈائریکٹوریٹ آف ایڈوانس سٹڈیز اینڈ ریسرچ کے زیراہتمام این ٹی ایس طرز پر ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ یہ ٹیسٹ گلگت میں چوتھی بار منعقد ہوا ہے۔ کے آئی یوکے ڈائریکٹر ایڈوانس سٹیڈیز اینڈ ریسرچ ڈاکٹر محمد شاہنواز کے مطابق پیر کو ہونے والے ایم ایس اور ایم فل میں داخلے کیلئے منعقد ہونے والے ٹیسٹ میں 165امیدوار شریک ہوئے۔

شعبہ کیمسٹری، شعبہ ماحولیات اور شعبہ بیالوجیکل سائنسز میں ایم فل کی محدود سیٹوں پرداخلے کیلئے ٹیسٹ کی براہ راست نگرانی ڈائریکٹر ایڈوانس سٹیڈیز اینڈ ریسرچ ڈاکٹر محمد شاہنواز نے خود کی۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفسیر ڈاکٹر خلیل احمد ،ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل میر تعظیم اختر، شعبہ بیالوجیکل سائنسز کے چیئرمین ڈاکٹر شیرولی اور شعبہ کیمسٹری کے چیئرمین ڈاکٹر سجاد علی نے انٹری ٹیسٹ سنٹر کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر نے ایڈوانس سٹیڈیز اینڈ ریسرچ کی جانب سے ایم ایس اور ایم فل میں داخلوں کے لیے این ٹی ایس طرزکے ٹیسٹ کو معیاری تعلیم کے لیے پیش خیمہ قرار دیتے ہوئے اس کے انعقاد پر مبارک باد پیش کی۔ڈاکٹر محمدشاہنواز کے مطابق گلگت بلتستان کی تاریخ میں چوتھی دفعہ کے آئی یو نے این ٹی ایس طرز کے ٹسٹ کا انعقاد کیاگیا۔