ضلعی انتظامیہ شجر کاری مہم میں بھرپور حصہ لے گی‘احمدرضا چوہدری

منگل 13 فروری 2018 13:42

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء)اسسٹنٹ کمشنر گلگت حسین احمد رضا چوہدری نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ شجر کاری مہم میں بھرپور حصہ لے گی ،اس سلسلے میں محکمہ جنگلات سمیت سر کار ی و غیر سرکاری اداروں کے ساتھ ملکر شجر کاری مہم کو کامیاب بنانے کیلئے کردار ادا کریں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ جنگلات ،اسماعیلی بوائے سکاوٹس ،پاکستان بوائے سکاوٹس اور تحصیل انتظامیہ سمیت میونسپل کارپوریشن کے ذمہ داروں کے ساتھ ایک اہم اجلاس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انکا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ اور چیف سیکرٹری کے خصوصی ہدایات پر علاقے میں شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے کیلئے بھرپور کردار ادا کیا جائے گا، اس سلسلے میں سول سوسائٹی کی جانب سے شرکت پر انہیں خوش آمدید کہا جائے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس سال ضلعی انتظامیہ شہری علاقوں کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں میں شجر کاری مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر قدامات کر رہی ہے ،اس موقع پر ریجنل فارسٹ آفیسر اشفاق احمد نے کہا کہ محکمہ جنگلات شہریوں کو کیکر ،سفیدہ اور دیار کے درختوں کو مفت فراہم کررہی ہے تاکہ زیادہ علاقے میں شجر کاری مہم کو کامیاب بنایا جاسکے ۔

اس موقع پر مختلف بوائے سکاوٹس کے ذمہ داروں نے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے شجر کاری مہم کامیاب بنانے کا عزم کا اظہار کیا ۔