خیبرگرلز میڈیکل کالج میں ’’پشتوڈے‘‘ کی تقریب کا انعقاد

منگل 13 فروری 2018 13:42

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء)خیبرگرلز میڈیکل کالج پشاور میں ’’پشتوڈے‘‘ بھرپور انداز میں منایاگیا‘ اس سلسلے میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں پختون روایات اور اقدار کو نئی نسل میں زندہ رکھنے کیلئے ایک خاکہ پیش کیاگیا جس میں دکھایاگیا کہ آج کے پختون جدید دورکے تقاضوں سے ہم آہنگ اورتعلیم یافتہ ہونے کے ساتھ ساتھ اپنی روایات کو بھی زندہ رکھے ہوئے ہیں‘ طالبات نے اس موقع پر ایک دوسرا خاکہ بھی پیش کیا جس میں غیرت کے نام پر قتل جیسے فرسودہ روایات کو ختم کرنے پر زور دیاگیا‘ تقریب میں کالج کی انتظامیہ‘ فیکلٹی اورطالبات نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔