یکہ توت کے علاقے میں غیر معیاری نغدیاں بنانے والی فیکٹری سیل

منگل 13 فروری 2018 13:41

یکہ توت کے علاقے میں غیر معیاری نغدیاں بنانے والی فیکٹری سیل
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء)ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عرفان علی نے یکہ توت کے علاقے میں غیر معیاری نغدیاں بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مارتے ہوئے منیجر کو گرفتار کر کے فیکٹری کو سیل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور اسلام زیب کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عرفان علی نے یکہ توت کے علاقے میں کارروائی کر تے ہوئے غیر معیاری نغدیاں بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مارا۔

(جاری ہے)

فیکٹری میں صفائی کی ناقص صورتحال، حفضان ِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی، مضر صحت تیل کے استعمال اور زنگ آلود مشینوں کی موجودگی پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرنے برہمی کا اظہار کر تے ہوئے منیجر کو گرفتار اورفیکٹری کو سیل کر دیا گیا۔ضلعی انتظامیہ نے پشاور میں قائم تمام نغدیوںو چپس اور نمکو فیکٹری مالکان کو خبر دار کیا ہے کہ اپنی فیکٹری کا معیار حفضان ِصحت کے اصولوں کے مطابق درست کر لیں ۔بصورت دیگر سخت کارروائی عمل میں لائی جا ئے گی۔