سکالر شجاعت علی نے آرکینگ کیمسٹری میں پی ایچ ڈی کرلی

منگل 13 فروری 2018 13:41

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء)انسٹیٹیوٹ آف کیمیکل سائنس پشاور یونیورسٹی کے سکالر شجاعت علی نے سابق چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر محمدنثار کی زیر نگرانی آرگینگ کیمسٹری میں پی ایچ ڈی کرلی‘ ان کے ایگزامینرز کی کمیٹی زرعی یونیورسٹی کے سابق ڈین پروفیسر ڈاکٹر سید حمید الله شاہ‘ ایچ ای جے ریسرچ انسٹیٹیوٹ کراچی کے پروفیسر ڈاکٹر عرفان الله اورانسٹیٹیوٹ کے پروفیسر ڈاکٹر محمداسحاق پرمشتمل تھی‘ چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر جاسمین شاہ کی زیر صدارت منعقدہ امتحانی نشست میں سکالر نے اپنی تحقیق کا دفاع کیا۔