78کروڑ کی لاگت سے بٹ خیلہ ٹائون واٹر سپلائی سکیم مکمل

منگل 13 فروری 2018 13:33

بٹ خیلہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء)78کروڑ روپے کی لاگت سے بٹ خیلہ ٹائون گریویٹی واٹرسپلائی سکیم مکمل ہوگئی جبکہ اسے پہلی بار چلانے کا تجربہ بھی کامیاب رہا ،بہت جلد افتتاح کے بعد صوبے کا یہ سب سے بڑا منصوبہ شہریوں کو پانی کی باقاعدہ فراہمی شروع کردیگا جس سے بٹ خیلہ سٹی اور گردونواح میں پانی قلت کا سنگین مسئلہ حل ہوجائیگا۔

(جاری ہے)

محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ خیبرپختونخوا کا یہ منفرد منصوبہ بجلی وشمسی توانائی کے بغیر شہریوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کریگا‘ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ 78کروڑ روپے کی خطیر لاگت سے مکمل ہونے والا یہ سکیم سوات شموزئی سے دریائے سوات کے کنارے بنائے گئے ٹرٹیمنٹ پلانٹ سے شروع ہوکر 23کلومیٹرطویل پائپ لائن اماندرہ کی پہاڑی پر بنائے گئے 3لاکھ گیلن واٹر ٹینک تک آتی ہے۔