میری اہلیہ میری اچھی دوست ہیں، عرفان خان

منگل 13 فروری 2018 13:33

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) بالی وڈ اداکار عرفان خان نے کہا ہے کہ میری اہلیہ سوتپا سکدر میری اچھی دوست بھی ہیں ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق عرفان خان نے کہا ہے کہ میری اہلیہ سوتپا سکدر ایک اچھی بیوی ہونے کے ساتھ میری اچھی دوست بھی ہیں اور ہم ایک دوسرے کے ساتھ کام اور اس کے علاوہ بھی ہر بات کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری بیوی میں تخلیقی صلاحتیں بہت زیادہ ہیں اور وہ اکثر فلم کی کہانی کے بارے میں مجھے بہت اچھے طریقے سے بتاتی ہیں۔