سلمان کے ساتھ فلم ’’ویلکم ٹونیویارک‘‘ میں گانا کرنے پر بہت خوش ہوں، سوناکشی سنہا

منگل 13 فروری 2018 13:33

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) بالی وڈ اداکار سوناکشی سنہا نے کہا ہے کہ فلم ’’دبنگ‘‘ کے ساتھی اداکار سلمان خان کے ساتھ فلم ’’ویلکم ٹونیویارک‘‘ میں گانا کرنے پر بہت خوش ہوں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق سوناکشی سنہا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ ایک بار پھر سلمان خان کے ساتھ فلم ’’ویلکم ٹونیویارک‘‘ میں گانا کرنے پر بہت خوش ہوں۔ دونوں فلم ’’ویلکم ٹونیو یارک‘‘ کے گانے’’نین پھسل گئے‘‘ میںایک ساتھ نظر آئیں گے۔ فلم کی کاسٹ میں سوناکشی سنہا ، دلجیت دوسنج، کر جوہر، بومن ایرانی، ریتیش دیش مکھ اور لارا دتا شامل ہیں ۔ فلم 23 فروری کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :