نئے اداکار بڑے اداکاروں کے ساتھ کام کر کے خود کو محفوظ تصور کرتے ہیں، دلجیت دوسنج

منگل 13 فروری 2018 13:33

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) بالی وڈ اداکار دلجیت دوسنج نے کہا ہے کہ نئے اداکار بڑے اداکاروں کے ساتھ کام کر کے خود کو محفوظ تصور کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق دلجیت دوسنج نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ جب مجھے کرن جوہر کی فلم ’’ویلکم ٹونیو یارک‘‘ کے لئے کہا گیا اور فلم کی دیگر کاسٹ جن میں سوناکشی سنہا ،بومن ایرانی اور ریتش دیشمکھ کے بارے میں پتا چلا تو اس سے میری اداکاری بلکل بھی متاثر نہیں ہوئی ۔

انہوں نے کہا کہ میں فلمی دنیا میںنیا ہوں اور میں سمجھتا ہوںکہ نیا اداکار بڑے اداکاروں کے ساتھ کام کر کے خود کو محفوظ سمجھتا ہے نہ کہ اس سے اس کا کام متاثر ہوتا ہے۔ ’’ویلکم ٹونیو یارک‘‘ ایک کامیڈی فلم ہے جس میں دلجیت دوسنج ایک ایسے آرٹسٹ کا کردار ادا کر رہے ہیں جس کا خواب ادکار بننا ہوتا ہے اور وہ اس کے لئے جدوجہد کرتا ہے۔ فلم 23فروری کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔