مسلم لیگ ن کے صدر چودھری نثار علی خان کو پارٹی سے کیوں نہیں نکال رہے؟ وجہ سامنے آ گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 13 فروری 2018 12:49

مسلم لیگ ن کے صدر چودھری نثار علی خان کو پارٹی سے کیوں نہیں نکال رہے؟ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 فروری 2018ء) :نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں معروف تجزیہ کارعارف نظامی نے کہا کہ چودھری نثار علی خان نے بغاوت در بغاوت در بغاوت کی ہے ۔ ان کے حالیہ بیانات ان کی کوئی پہلی بغاوت نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے صاف اور واضح کہاہے کہ میں نواز شریف اور شہباز شریف کے انڈر تو کام کرسکتا ہوں لیکن ابھی میں اتنا سیاسی یتیم نہیں ہوا کہ اپنے سے کسی جونئیر کو سر یا میڈم کہوں۔

پارٹی لیڈر شپ کو چاہئیے کہ ان کے بیانات پر جوابی بیان دینے کی بجائے ان کو پارٹی سے فارغ کر دیں لیکن وہ ایسا نہیں کرتے کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ چودھری نثار علی خان جو بہت سی باتیں کہتے ہیں وہ صحیح کہتے ہیں ، ان کو سیاسی درجہ حرارت کو اچھی طرح ناپنا آتا ہے۔ اورمزید یہ کہ ان کو رئیلٹی چیک ہے کہ زمینی حقائق کیا ہیں۔ عارف نظامی نے مزید کیا بتایا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے: