ملک کے بالائی علاقوں میں 3 روز سے جاری برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ‘ کئی رابطہ ..
تازہ ترین : 1

ملک کے بالائی علاقوں میں 3 روز سے جاری برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ‘ کئی رابطہ سڑکیں بند ہوگئی

ملک کے بالائی علاقوں میں 3 روز سے جاری برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ‘ ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 فروری۔2018ء)ملک کے بالائی علاقوں میں گزشتہ 3 روز سے جاری برفباری کے باعث جہاں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے وہیں کئی رابطہ سڑکیں بند ہوگئی ہیں جب کہ بجلی کی بندش سے عوام کی مشکلات میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب سے شروع ہونے والی برف باری کا سلسلہ تاحال وقفے وقفے سے جاری ہے ، گلیات کی تمام سڑکیں بند ہیں جس کی وجہ سے گلیات کا ملک کے دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

ملکہ کوہسار مری کی سڑکیں تو کھلی ہیں مگرشدید سردی میں سنسان پڑی ہیں ‘ گاڑیوں، درختوں، پہاڑوں اورمکانات نے برف کی سفید چادر تان رکھی ہے۔ مری میں اب تک 2 اور گلیات میں 3 فٹ سے زیادہ برف پڑ چکی ہے۔مری کے مختلف علاقوں میں درخت گرنے اور تاریں ٹوٹنے سے بجلی کا نظام معطل ہو کر رہ گیا ہے، لوگوں کی مشکلات کے حل کیلئے کمشنر، سی پی او اورسی ٹی او راولپنڈی مری میں موجود ہیں۔

شوگران، وادی کاغان اور ناران میں بھی 2 فٹ تک برفباری ہوچکی ہے، جس سے کئی دیہات کی رابطہ سڑکیں بند ہیں، بالائی علاقوں میں گزشتہ دو روزسے بجلی منقطع ہے ‘ناران جانے کا راستہ بھی بند ہے۔آزادکشمیر میں بالائی وادی نیلم، وادی لیپہ، محمود گلی، فارورڈ کہوٹہ کے بالائی علاقوں میں بھی شدید برفباری اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سڑکیں بند ہونے کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 13/02/2018 - 12:47:25

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :