خلاءمیں خزانے کی دریافت‘دنیا کا ہرانسان100ارب ڈالر کا مالک بن سکتا ہے-ماہرین

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 13 فروری 2018 12:47

خلاءمیں خزانے کی دریافت‘دنیا کا ہرانسان100ارب ڈالر کا مالک بن سکتا ..
سان فرانسیسکو(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 فروری۔2018ء) سائنس دانوں نے خلاءمیں ایک ایسا خزانہ دریافت کر لیا ہے جسے حاصل کر لیا جائے تو دنیا میں رہنے والا ہر شخص 100ارب ڈالر(تقریباً100کھرب روپے) کا مالک بن سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ خزانہ مریخ اور مشتری کے درمیان موجود سیارچوں کے ایک سلسلے پر واقع ہے۔امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کے سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ ان سیارچوں پر سونے، آئرن اور نکل کی بھاری مقدار موجود ہے، جس کی قیمت 700کوئنٹ لئین ڈالر سے زائد ہو گی۔

(جاری ہے)

خلائی سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ سیارچوں پر موجود خزانوں کی کان کنی کا کام شروع کرنےکی تیاری ہو رہی ہے ،جو اگلی دہائی میں عروج کو پہنچ جائے گی۔ڈیپ سپیس انڈسٹریز نامی کمپنی سیارچوں سے خزانہ حاصل کرنے کے منصوبے پرکام کر رہی ہے۔ اس نجی کمپنی کا ہیڈآفس ناسا کے کیلیفورنیا میں واقع بزنس پارک میں ہے۔تاہم یہ کمپنی ان حالیہ دریافت ہونے والے سیارچوں پر موجود خزانے کو نکالنے کے قابل کب ہو گی، اس حوالے سے ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا، لیکن اگر ہم ان خزانوں کو حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو دنیا کی معیشت کہاں کی کہاں پہنچ جائے گی۔

متعلقہ عنوان :