”ووٹ کوعزت دو“نوازشریف کے نعرے کوعوام نے سینے سے لگا لیاہے۔خواجہ آصف

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 13 فروری 2018 12:47

”ووٹ کوعزت دو“نوازشریف کے نعرے کوعوام نے سینے سے لگا لیاہے۔خواجہ ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 فروری۔2018ء) وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہاہے کہ لودھراں کی عوام نے نون لیگ کے امیدوار کو کامیاب کراکے نوازشریف کے اس نعرے ”ووٹ کوعزت دو“ کو اپنے سینے سے لگا لیاہے۔

(جاری ہے)

منگل کو سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئٹر اپنے ٹویٹ میں لودھراں ضمنی انتخابات میں (ن) لیگ کی فتح پر اپنے ردعمل میں وزیر خارجہ نے اردوزبان میں”ووٹ کوعزت دو“کا نعرہ درج کرتے ہوئے کہاہے کہ آج لودھراں کے عوام نے ن لیگ کے امیدوار کو کامیاب کراکے نوازشریف کے اس نعرہ ووٹ کوعزت دوکو اپنے سینے سے لگا لیاہے۔ خواجہ آصف نے کہاکہ پارلیمنٹ کو گالی دینا ووٹر کو گالی دینے کے مترادف ہے-

متعلقہ عنوان :