مردان میں 3 سالہ ننھی بچی کی لاش برآمد ، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 13 فروری 2018 12:44

مردان میں 3 سالہ ننھی بچی کی لاش برآمد ، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر ..
مردان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 فروری 2018ء) : مردان سے ننھی اسما کے بعد اب ایک اور بچی کی لاش برآمد ہوئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مردان کے علاقہ تخت بھائی سے 3 سالہ بچی کی لاش برآمد ہوئی۔

(جاری ہے)

بچی دو روز قبل لا پتہ ہوئی۔ لاش برآمد ہونے پر فوری طور پر پولیس کو طلب کیا گیا جس کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر بچی کی لاش تحویل میں لے لی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :