بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈائون

منگل 13 فروری 2018 13:31

قصور۔13 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) لیسکوترجمان نے بتایاہے کہ چیف ایگزیکٹولیسکوکی ہدایت پر ایکسین لیسکو سٹی ڈویژن قصور جمشیدزمان اوران کے ماتحت سب ڈویژنزکے ایس ڈی اوز اورعملہ نے بجلی چوروں کے خلاف چلائی جانے والی خصوصی مہم میں 195بجلی چوروں کو پکڑا اوران کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کی تحریریں متعلقہ تھانوں میں بھیج دیں جن میں38بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ہیں اوربقایا بجلی چوروں کے خلاف مرحلہ وار مقدمات درج کئے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :