1500روپے کے قومی انعامی بانڈزکی قرعہ اندازی کل کراچی میں ہوگی

منگل 13 فروری 2018 13:31

1500روپے کے قومی انعامی بانڈزکی قرعہ اندازی کل کراچی میں ہوگی
قصور۔13 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگزحکومت پاکستان کے زیراہتمام 1500روپے کے قومی انعامی بانڈزکی قرعہ اندازی 15فروری بروز جمعرات کو کراچی میں ہوگی۔پہلا انعام 30لاکھ روپے کا ایک ‘دوسرے انعام10لاکھ روپے کے 3 جبکہ تیسرے انعام میں 18500روپے کے 1696انعامات ہونگے۔

(جاری ہے)

ریجنل ڈائریکٹوریٹ مرکز قومی بچت قصورکے ترجمان نے بتایا کہ سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز حکومت پاکستان کے زیراہتمام100روپے کے قومی انعامی بانڈزکی قرعہ اندازی 15 فروری بروزجمعرات کو ملتان میں ہوگی جس کاپہلا انعام7لاکھ روپے کاایک‘دوسرا انعام 2لاکھ روپے کے 3انعامات جبکہ تیسرے انعام میں 1000روپے کے 1199انعامات کامیاب خوش نصیبوں میں تقسیم ہونگے۔

متعلقہ عنوان :