ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی ریحام خان پر تنقید ، ریحام نے بھی کرارا جواب دے دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 13 فروری 2018 12:33

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی ریحام خان پر تنقید ، ریحام نے بھی کرارا جواب ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 فروری 2018ء) : مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں معروف اینکر پرسن ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے ریحام خان کی ایک تصویر پوسٹ کی اور ان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی چینل کو انٹرویو تو ان کپڑوں میں بھی دیا جا سکتا تھا کیونکہ بقول ان ہی کے ''لوگ مجھے انڈین ایجنٹ سمجھتےہیں کیونکہ میں سچ بولتی ہوں'' ۔

(جاری ہے)

جس پر ریحام خان نے ڈاکٹرعامر لیاقت حسین کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک اور بھائی صاحب ہیں جن کو سیٹ کی اُمید نے کیا کیا کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ معاف کیا۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے سے متعلق خبریں کافی عرصہ سے گردش کر رہی ہیں لیکن تاحال ڈاکٹر عامر لیاقت نے پی ٹی آئی میں باقاعدہ شمولیت اختیار نہیں کی۔ سوشل میڈیا صارفین میں سے کئی صارفین نے تو ایسا ٹویٹ کرنے اور ریحام خان کی تصویر پوسٹ کرنے پر ڈاکٹر عامر لیاقت کو تنقید کا نشانہ بنایا کہ انہوں نے غلط کیا جبکہ کچھ صارفین نے ریحام خان کے مخالف بیان بازی کی جس نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی۔