فرنٹیئر فائونڈیشن کے زیر اہتمام عطیہ خون کیمپ کا انعقاد

منگل 13 فروری 2018 13:07

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء)فرنٹیئر فائونڈیشن نے تھیلیسیمیا‘ہیموفیلیا ودیگر امراض خون میں مبتلا بچوںاور مریضوں کو خون اجزائے خون کی فراہمی کیلئے خیبر کالج کبل‘ اکرم مدرسہ مینگورہ ‘تھانہ انسٹیٹیوٹ اور ڈڈہاراپارک کبل میں بلڈ کیمپ لگائے جس میں طلبہ اور عوام نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیااور درجنوں بیگز خون عطیہ کیا‘ فرنٹیئر فائونڈیشن کی ٹیم میں پی آر اواعجاز عالم‘ ڈاکٹر امجد اقبال ‘ میڈیکل ٹیکنیشن امان الله چترالی اور معاون امیر عالم شامل تھے‘ جنہیں محمد زبیر ‘مبارک زیب اور گران باچاکابھرپور تعاون حاصل رہا۔