پیرامیڈیکس کے انتخابات 10مارچ کوہوں گے

منگل 13 فروری 2018 13:07

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء)آل پاکستان پیرامیڈیکس سٹاف فیڈریشن خیبرپختونخوا کی مجلس عاملہ کا اجلاس چیئرمین عصمت الله کی زیرصدارت منعقدہوا جس میں صوبہ بھر کے مختلف اضلاع سے آئے ہوئے نمائندوں نے بھرپورشرکت کی‘ جنرل سیکرٹری محمد فاروق نے ایجنڈا پیش کیا‘ الیکشن شیڈول کا بھی اعلان کیاجس میں ہزارہ ‘مالاکنڈ‘مردان اور پشاور شامل ہیں‘ الیکشن کمیشن کی تشکیل کردی گئی اور کاغذات نامزدگی داخل کرانے کی آخری تاریخ 24فروری مقرر کی گئی جبکہ الیکشن 10مارچ کو ہونگے تمام شرکاء نے صدر حبیب خان کی قیادت پرمکمل اعتماد کااظہار کیا۔