این اے 4 میں ریکارڈ رکنیت سازی کریںگے‘ غضنفر علی

منگل 13 فروری 2018 13:07

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی رہنماوسابق جنرل سیکرٹری غضنفر علی نے کہاہے کہ این اے چار میں ریکارڈ رکنیت سازی کریںگے،صرف 15دنوں میں عوا م کو بڑی تعداد نے رکنیت سازی حاصل کرلی ہے۔

(جاری ہے)

وہ گزشتہ روز این اے 4کے مختلف علاقوں میں رکنیت سازی مہم کیلئے قائم کیمپوں کا جائزہ لے رہے تھے‘ انہوں نے کیمپوں میں موجود جیالوں کو ہدایت کی کہ وہ ممبر سازی کیلئے اپنا بھرپورکرداراداکریں اور پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچائیں تاکہ عوام کو آئندہ عام انتخابات میں اپنے امیدواروں کے چنائو میں مشکلات درپیش نہ ہوں۔

متعلقہ عنوان :