اسلامیہ کالج کے سکالرز سجاد علی اور فضل رحیم نے علوم نباتات میں پی ایچ ڈی کرلی

منگل 13 فروری 2018 13:07

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء)شعبہ باٹنی اسلامیہ کالج کے دورریسرچ سکالرز سجاد علی اور فضل رحیم نے علوم نباتات میں پی ایچ ڈی کی تحقیق بیک وقت مکمل کرکے اپنے تھسیزکا دفاع کیا۔

(جاری ہے)

سجاد علی کے سپروائزر سابق ڈین پروفیسر ڈاکٹر سید ظاہر شاہ اور ایگزامینرپشاور یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر سراج الدین جبکہ فضل رحیم کے سپروائزر پروفیسر ڈاکٹر سراج الدین اور ایگزامینر شعبہ باٹنی پشاور یونیورسٹی کے سابق چیئرمین پروفیسرڈاکٹر مالک سارم تھے ‘ شعبہ باٹنی اسلامیہ کالج میں چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر محمدسلیم خان کی زیر صدارت منعقدہ امتحانی نشستوں میں دونوں سکالرز نے اپنی تحقیق کا دفاع کیا۔