قومی اسمبلی، قواعد و ضوابط کے قواعد 2007ء میں 8 ترامیم پیش، مزید غور کے لئے متعلقہ کمیٹی کے سپرد

منگل 13 فروری 2018 12:57

قومی اسمبلی، قواعد و ضوابط کے قواعد 2007ء میں 8 ترامیم پیش، مزید غور کے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے قواعد 2007ء میں 8 ترامیم پیش کر دی گئیں جو مزید غور کیلئے متعلقہ کمیٹی کے سپرد کردی گئیں۔ منگل کو قومی اسمبلی میں رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے قاعدہ 200، 206، 208، 210، 212، 244، 244 ب، 244 ج میں ترامیم پیش کیں۔

(جاری ہے)

ان کا موقف تھا کہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں میں خواتین کی زیادہ سے زیادہ تعداد ہونی چاہیے جس پر وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ ہم نے کوشش کی ہے کہ تمام قائمہ کمیٹیوں میں زیادہ سے زیادہ خواتین کی شمولیت یقینی بنائی جائے۔

قائمہ کمیٹیوں کا ریکارڈ دیکھا جا سکتا ہے۔ وزیر پارلیمانی امور نے قواعد میں ترامیم کی مخالفت نہیں کی اس بناء پر ترامیم متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دی گئیں۔

متعلقہ عنوان :