قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی اسلام آباد امتناع ملازمت بچگان بل 2017ء پر رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئی

منگل 13 فروری 2018 12:44

قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی اسلام آباد امتناع ملازمت بچگان بل 2017ء پر ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی علاقہ دارالحکومت اسلام آباد امتناع ملازمت بچگان بل 2017ء پر رپورٹ پیش کردی گئی۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین رانا شمیم احمد خان نے ایوان سے رپورٹ پیش کرنے میں تاخیر کے حوالے سے صرف نظر کی تحریک کی منظوری کے بعد قائمہ کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش کی۔