احسن خان امریکہ میں ہونیوالے شو میں شرکت کے بعد اگلے ہفتے پاکستان واپس آئینگے

منگل 13 فروری 2018 12:44

احسن خان امریکہ میں ہونیوالے شو میں شرکت کے بعد اگلے ہفتے پاکستان واپس ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2018ء) معروف اداکار احسن خان امریکہ میں ہونے والے شو میں شرکت کرنے کے بعد اگلے ہفتے پاکستان واپس آئیں گے۔بتایا گیا ہے کہ اداکار احسن خان نے امریکہ میں بچوں کی تعلیم کے حوالے سے ہونیوالے چیرٹی شو میں میں پرفارم کیا ۔ اس دوران ان کی امریکی عہدیداروں سے ملاقات بھی ہوئی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر احسن خان نے کہا کہ پاکستان دنیا کا امن پسند اور محبت کرنے والا ملک ہے اور جب بھی دنیا میں کسی جگہ بھی کوئی آفت آتی ہے تو سب سے پہلے پاکستان ہی آگے ہوتاہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان خود دہشت گردی کا شکار ہے اور اب تک ہمارے ہزاروں فوجی جوان اور شہری دہشت گردی کی جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ دے چکے ہیں اور پوری دنیا امن کے لئے پاکستان کی کاوشوں کی تعریف کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی دنیا کے کسی بھی خطے میں ہو پاکستان اور پاکستان قوم ہمیشہ اس کی مذمت کرتی رہے گی۔

متعلقہ عنوان :