تمام محکمہ جات کے آفیسران پراجیکٹ کو ممکنہ حد تک ماحول دوست بنانے میں قابل عمل تجاویز دیں ‘ڈی جی ادارہ تحفظ ماحولیات آزاد کشمیر

منگل 13 فروری 2018 12:34

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2018ء)ادارہ تحفظ ماحولیات کے زیر اہتمام 40.32میگاواٹ ہاڑی گہل ،مجید گلہ پراجیکٹ کی ماحولیاتی تجزیاتی رپورٹ کے حوالہ سے متعلقہ محکمہ جات کے مشاورتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ادارہ تحفظ ماحولیات کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل راجہ محمد رزاق خان وجملہ آفیسران ، چیف کنزرویٹو فاریسٹ ، ڈائریکٹر وائلڈ لائف اینڈ فشریز ، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ،ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر اور چیف انجینئر ہائی ویز نے شرکت کی۔

ڈائریکٹر جنرل ادارہ تحفظ ماحولیات راجہ محمد رزاق خان نے ریاست میں ڈویلپمنٹ کو ماحول دوست بنانے پر زور دیا اور بتایا کہ اس اجلاس کا بنیادی مقصد یہی ہے کہ تمام محکمہ جات کے آفیسران اس پراجیکٹ کو ممکنہ حد تک ماحول دوست بنانے میں قابل عمل تجاویز دیں تاکہ ادارہ تحفظ ماحولیات پراجیکٹ ڈولپرز کو ماحول بچائو تدابیر پر عمل پیرا ہونے کا پابند بنا سکے۔