پارلیمنٹ کو گالی ووٹر کو گالی دینے کے مترادف،

لودھراں کے عوام نے نوازشریف کے نعرہ "ووٹ کوعزت دو"کو اپنے سینے سے لگا لیاہے وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کا سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ پر ٹویٹ

منگل 13 فروری 2018 12:33

پارلیمنٹ کو گالی ووٹر کو گالی دینے کے مترادف،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 فروری2018ء) وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہاہے کہ لودھراں کی عوام نے ن لیگ کے امیدوار کو کامیاب کراکے نوازشریف کے اس نعرہ"ووٹ کوعزت دو" کو اپنے سینے سے لگا لیاہے۔

(جاری ہے)

منگل کو سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئٹر اپنے ٹویٹ میں لودھراں ضمنی انتخابات میں (ن) لیگ کی فتح پر اپنے ردعمل میں وزیر خارجہ نے اردوزبان میں'' ووٹ کوعزت دو ''کا نعرہ درج کرتے ہوئے کہاہے کہ آج لودھراں کے عوام نے ن لیگ کے امیدوار کو کامیاب کراکے نوازشریف کے اس نعرہ "ووٹ کوعزت دو" کو اپنے سینے سے لگا لیاہے۔ خواجہ آصف نے کہاکہ پارلیمنٹ کو گالی دینا ووٹر کو گالی دینے کے مترادف ہے

متعلقہ عنوان :