سعودی عرب، ہیروئن کے ایشیائی سمگلر کا سر قلم

منگل 13 فروری 2018 12:26

جدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) مملکت میں ہیروئن سمگل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ایشیائی سمگلر کا سر قلم کر دیا گیا۔ سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بیرون مملکت سے آنے والے شخص شوکت داد سے بڑی مقدار میں ہیروئن برآمد کی گئی تھی جس پر عدالت نے قانون کے مطابق مجرم کا سرقلم کرنے کا حکم صادر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ نے عدالتی حکم پر عمل کرتے ہوئے شوکت داد خان کا سرقلم کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے مملکت میں منشیات سمگل کرنے پر سزائے موت دی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :