جعلی ڈگریاں فروخت کرنے والے 7 سعودی شہری گرفتار

منگل 13 فروری 2018 12:26

جعلی ڈگریاں فروخت کرنے والے 7 سعودی شہری گرفتار
دمام ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) سعودی پبلک پراسیکیوشن نے’’ آئی ای ایل ٹی ایس‘‘ میں جعل سازی کرنے والے 7 سعودی شہریو ںکو کو گرفتار کر کے جیل بھیجنے کا مطالبہ کردیا۔

(جاری ہے)

سعودی اخبار کے مطابق پبلک پراسیکیوشن نے’’آئی ای ایل ٹی ایس‘‘ میں جعل سازی کرنے والوں کے ریکارڈ سے پتہ چلا کہ 7 ملزمان میں 2 خواتین بھی شامل ہیں ۔ ایک ملزم نے 1.677ملین ریال لے کر 129 ڈگریاں دلوائیں جبکہ ایک ڈگری پر 13ہزار ریال وصول کئے۔ پبلک پراسیکیوشن نے اسے 10برس قید اور 10لاکھ ریال سزا دینے کا مطالبہ کردیا۔ یہ کارروائی اس وقت عمل میں آئی جب ایک شخص نے رپورٹ درج کرائی کہ اسکا ایک واقف کار 13ہزار ریال لے کر یہ ڈگری فروخت کررہا ہے۔

متعلقہ عنوان :