عوام کے فل بنچ نے لودھراں میں فیصلہ سنادیا ہے۔کیپٹن صفدر
تازہ ترین : 1

عوام کے فل بنچ نے لودھراں میں فیصلہ سنادیا ہے۔کیپٹن صفدر

عوام کے فل بنچ نے لودھراں میں فیصلہ سنادیا ہے۔کیپٹن صفدر
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 فروری۔2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن(ر) صفدر نے کہا ہے کہ ووٹ کو عزت دو اور اپنی عزت بچاﺅ. عوامی عدالت نے نواز شریف کے حق میں فیصلہ سنا دیا، اللہ ہر جگہ نواز شریف کی مدد کر دیتا ہے، لودھراں کا فیصلہ ملک بھر کے مکمل بینچ کا ہے۔احتساب عدالت کے باہر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر)صفدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طاہر القادری مہمان اداکار ہیں جو ایئر ٹکٹ مانگتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کپتان نہیں، کیپٹن ہوں اور مجھے کپتان نہ کہیں، آصف زرداری خالی ہاتھ آئے تھے، میں گدی نشین ہوں، مجھے حکومت نہیں بلکہ گدی سے زیادہ پیار ہے۔ ان کا کہنا تھا اس دن انصاف کی امید ہوگی جس دن مشرف میرے ساتھ کٹہرے میں ہوگا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 13/02/2018 - 12:06:19

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :