تھانہ پولیس کھوئی رٹہ کی کاروائی ‘بدنام زمانہ دو منشیات فروش گرفتار

ملزمان کے قبضہ سے ایک کلو تین سو گرام چرس سمیت 24بوتل شراب برآمد مقدمہ درج تفتیش شروع

منگل 13 فروری 2018 12:10

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2018ء) تھانہ پولیس کھوئی رٹہ کی کاروائی بدنام زمانہ دو منشیات فروش گرفتار ایک کلو تین سو گرام چرس سمیت 24بوتل شراب برآمد مقدمہ درج تفتیش شروع تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی عرفان سلیم کی ہدایت پر انسپکٹر تھانہ کھوئی رٹہ طارق محمود نے ہمراہ ڈی ایف سی ابرار مرز،راجہ اکمل ،دلشاد قمر نے دو مختلف کاروائیوں کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش مطلوب بٹ سے ایک کلو تین سو گرام چرس جب کے شو کت عرف کالاکو مشکوک جان کر تلاشی لی تو دوران تلاشی ملزم کے قبضہ سے 24بو تل شراب اعلی کوالٹی برآمد کر کے ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقد مہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی -

متعلقہ عنوان :