مسلم لیگ( ن) کے امیدوار کی بھاری اکثریت سے کامیابی محمد نواز شریف پر عوام کے بھرپور اعتماد کی عکاس ہے‘مشتاق منہاس

سرکاری گاڑیاں بیچ کر جھوٹی ایف آئی آر درج کرانے والوں کا احتساب قریب ہے اسی لئے وہ کاٹنے کو دوڑ رہے ہیں‘وزیر اطلاعات آزاد کشمیر

منگل 13 فروری 2018 12:10

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2018ء) آزادجموں وکشمیر کے وزیر اطلاعات، آئی ٹی و سیاحت راجہ مشتاق احمد منہاس نے کہا ہے کہ لودھراں میں مسلم لیگ ن کے امیدوار کی بھاری اکثریت سے کامیابی قائد پاکستان محمد نواز شریف پر عوام کے بھرپور اعتماد کی عکاس ہے۔ زرداری اینڈ فریالی فراڈی ٹولہ ریاست کا خزانہ دیمک کی طرح چاٹ گیا۔

زرداری اینڈ فریالی کمیشن ایجنٹوںکو چلو بھر پانی میں ڈوبکیاں لگانی چاہیئں۔ سرکاری گاڑیاں بیچ کر جھوٹی ایف آئی آر درج کرانے والوں کا احتساب قریب ہے اسی لئے وہ کاٹنے کو دوڑ رہے ہیں۔راجہ محمدفاروق حیدر جی دار اور قائد پاکستان محمد نواز شریف کا نڈر ساتھی ہے۔لودھراں میں شیر کی جیت عوام کا مسلم لیگ ن پر اعتماد ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اطلاعات نے ان خیالات کا اظہار اپنے خصوصی بیان میں کیا۔

راجہ مشتاق منہاس نے کہا کہ جب سے اقتدار میں آئے ہیں نظام کو ٹریک پر لانے کے لئے سرگرم ہیں جس کا گذشتہ حکومت کے مخصوص ٹولے نے حلیہ بگاڑ دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ دور حکومت میں قومی خزانے کو انتہائی بے دردی سے لوٹا گیا،ہرمحکمے میں لوٹ سیل لگی ہوئی تھی،نوکریاں بکتی تھیں،اورپیسے کمیشن ایجنٹ کھاتے تھے جن کی کوٹھیوں پر کچھ ضمیر فروش دھمالیں ڈالتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کے سربراہ راجہ فاروق حیدر نے جب سے احتساب کا عندیہ دیا ہے سرکاری گاڑیاں فروخت کرنے والوں کی نیندیں اڑنے لگی ہیں مگر وہ بچ نہیں سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ قومی خزانہ لوٹنے والوں کو اب تھوڑی جیل کی ہوا کھانی پڑیگی۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ سینما کے ٹکٹ بلیک میں فروخت کرنے والے شخص کے ترجمانوں کا منشور صرف کرپشن اور مال بناؤہے۔ انہوں نے کہا کہ لودھراں میں شیر کی جیت عوام کا نواز شریف کی قیادت اور مسلم لیگ ن کی پالیسیوں پرمکمل اعتماد کا اظہارہی-

متعلقہ عنوان :