سیدصلاح الدین کی طرف سے صائمہ وانی کو زبردست خراج عقیدت

بھارتی فورسز بوکھلاہٹ کا شکارہیں اور اپنی خفت مٹانے کیلئے نہتے کشمیریوں کاقتل عام کر رہی ہیں

منگل 13 فروری 2018 12:07

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2018ء) متحدہ جہاد کونسل کے چیئرمین اور حزب المجاہدین کے سربراہ سید صلاح الدین نے شہید کشمیری طالبہ صائمہ وانی کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے جو گزشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئی تھی۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سید صلاح الدین نے مظفر آباد میں جاری ایک بیان میں کہاکہ بھارت کشمیری خواتین اور معصوم بچوں کو قتل کرکے کشمیریوں کی آزادی کی شمع کو بجھا نہیں سکے گا۔

انہوںنے کہا ہے کہ بھارتی فورسز کشمیری عوام کی طرف سے زبردست مزاحمت کے نتیجے میں بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہیں اور اپنی خفت مٹانے کے لئے وہ نہتے شہریوں اورمعصوم بچوں کو قتل کرنے کی پالیسی پر گامزن ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے حربے جابر قوتوں کے لئے مزید رسوائی کا باعث بنیں گے ۔

(جاری ہے)

سید صلاح الدین نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ اپنی خاموشی ترک کرتے ہوئے مقبوضہ علاقے میں بھارتی فورسز کی طرف سے بڑے پیمانے پر جاری انسانی حقوق کی پامالیاں اور نہتے کشمیریوں کا قتل عام بند کرانے کیلئے بھارت پر دبائو بڑھائیں۔

انہوں نے کہا کہ عالمی اداروں کی مسلسل سے ان کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے۔ متحدہ جہاد کونسل کے سربراہ نے صائمہ وانی کے اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دٴْعا کی اور اس عزم کا اعادہ کیاکہ کشمیری شہداء کی قربانیوں کو رائیگاںنہیں جانے دیا جائیگا ۔